رسائی کے لنکس

واشنگٹن: چڑیا گھر کی مادہ پانڈا میں حمل کی علامات


مادہ پانڈا می زیانگ دوپہر کو آرام کر رہی ہے۔
مادہ پانڈا می زیانگ دوپہر کو آرام کر رہی ہے۔

می زیانگ نے جو علامات ظاہر کی ہیں ان میں پروجیسٹران ہارمون میں اضافہ، گھونسلے کی تعمیر، اپنی غار میں زیادہ وقت گزارنا، زیادہ سونا اور کم کھانا شامل ہیں۔

واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چڑیا گھر کی مادہ پانڈا می زیانگ حاملہ ہونے کی علامات ظاہر کر رہی ہے۔اسے معدومی کے خطرے سے دوچار اس جانور کے بقا کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکہ کے دارالحکومت میں واقع چڑیا گھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز می زیانگ 20 جولائی سے حاملہ ہونے کی علامات ظاہر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے لگتا ہے کہ اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گا یا اگر یہ علامات جعلی ہوئیں تو 30 سے 50 پچاس دنوں کے درمیان خود بخود ختم ہو جائیں گی۔

می زیانگ کی 26 اور 27 اپریل کو مصنوعی تخم ریزی کی گئی تھی۔

جانوروں کے معالج اس کی تولیدی نالی میں تبدیلیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور حاملہ ہونے کی علامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مادہ پانڈا کے حاملہ ہونے کا حتمی تعین کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ الٹراساؤنڈ کے ذریعے دیکھا جائے کہ اس کے پیٹ میں بچہ موجود ہے یا نہیں۔

می زیانگ نے جو علامات ظاہر کی ہیں ان میں پروجیسٹران ہارمون میں اضافہ، گھونسلے کی تعمیر، اپنی غار میں زیادہ وقت گزارنا، زیادہ سونا اور کم کھانا شامل ہیں۔

پانڈا دنیا میں معدومی کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار جانوروں میں سے ایک ہے۔ ان کا قدرتی مسکن وسطی چین کے کچھ پہاڑی سلسلے ہیں۔

اس وقت دنیا میں تقریباً 1,600 پانڈا قدرتی ماحول میں حیات ہیں جبکہ لگ بھگ 300 مختلف چڑیا گھروں میں زندگی گزار رہے ہیں، جن کی اکثریت چین میں ہے۔

XS
SM
MD
LG