رسائی کے لنکس

فرینکفرٹ ایرپورٹ کے باہر امریکی فوجی بس پر فائرنگ، دو ہلاک


فرینکفرٹ ایرپورٹ کے حکام کے مطابق ایک امریکی ملٹری بس میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ ایرپورٹ کے ٹرمنل 2 کے باہر ایک قریبی جگہ پر ہوئی۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوشیٹد پریس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور اور ایک مسافر شامل ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ گن میں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوسو کے وزیر داخلہ نے وائس آف امریکہ کے نمائندے کو بتایا کہ گرفتار ہونے والا گن مین کوسو کا 21 سالہ باشندہ عراف یکا ہے۔

اس واقعہ پر صدر براک اوباما نے گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG