رسائی کے لنکس

جنرل باجوہ نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


Gen. Bajwa
Gen. Bajwa

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔ یہ توثیق جمعہ کو کی گئی۔چار دہشت گردوں کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ،آئی ایس پی آر، کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں میں عین اللہ، نیک ولی، فضل منان، رحمت زادہ، زید محمد، نعمت اللہ، مسکین زادہ، محمد رحمان، عظمت اللہ، رقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے بارے میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔

ان کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں اور شہریوں پر بھی حملے کیے تھے۔ ان کے ہاتھوں دہشت گردی کے نتیجے میں 49 شہری، 20 فوجی اور پولیس اہلکارنشانہ بناے جبکہ 148 افراد زخمی بھی ہوئے۔

فوج کے ترجمان کے حوالے سے مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان 11 دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں انہیں سزائے موت سنائی گئی، جس کی جمعہ کو آرمی چیف نے توثیق کردی۔

XS
SM
MD
LG