رسائی کے لنکس

پاکستان میں فل برائیٹ پروگرام کی ساٹھویں سالگرہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سفیراین ڈبلیوپیٹرسن نےقائدِ اعظم یونی ورسٹی میں ساتویں سالانہ فل برائیٹ اینڈ ہمفری المنائی کانفرنس کا افتتاح کیا، جِس میں اُنھوں نے فل برائیٹ پروگرام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پروگرام کے سابق شرکا کو مبارک باد دی۔ یہ پروگرام پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

فل برائیٹ پروگرام حکومتِ امریکہ کا تعلیمی تبادلوں کا سب سے ممتاز پروگرام ہے۔ یہ دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ انتظام چلایا جاتا ہے۔

سفارت خانے کی طرف سے جاری کی جانے والی پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ فل برائیٹ میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں پاکستانی جامعات کے نو موجودہ وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔

پاکستان امریکہ بڑھتے ہوئے تعلقات کے تحت، امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اہم تبادلہ پروگراموں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے اور متعدد نئے پروگرام وضع کیے ہیں۔ مثال کے طور پر 2010ء کے موسمِ خزاں میں 94پاکستان طلبہ و طالبات ماسٹرز پروگرام اور 60طالب علم امریکہ میں حصولِ تعلیم کا آغاز کریں گے۔

دیگر نئے تبادلہ پروگراموں کے تحت آئندہ تعلیمی سال 100پاکستانی طالب علم امریکہ میں کالج اور یونی ورسٹی سطح کی تعلیم اور ساٹھ پاکستانی طلبہ و طالبات کمیونٹی کالجوں میں اعلیٰ مہارتوں پر عبور حاصل کرنے کےلیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG