رسائی کے لنکس

فرانس اپنی سرحدوں پر قوانین سخت کرے گا

فرانس اپنی سرحدوں پر ان ہی قوانین کا اطلاق کرے گا جو دیگر یورپی ملکوں نے تارکین وطن کی غیر معمولی تعداد میں یورپ آمد کے موقع پر اپنی سرحدوں کو بند کرنے کے لیے کیا تھا۔

فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کازینوو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے تقریباً ایک ماہ کے لیے اپنی سرحدوں پر حفاظتی انتظامات کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو "بی ایف ایم" ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے کازینوو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام 30 نومبر سے 11 دسمبر تک پیرس میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے تناظر میں سکیورٹی کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ان کے بقول سرحدی کنٹرول کانفرنس شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل اور ایک ہفتہ بعد تک برقرار رہے گا۔

فرانس اپنی سرحدوں پر ان ہی قوانین کا اطلاق کرے گا جو دیگر یورپی ملکوں نے تارکین وطن کی غیر معمولی تعداد میں یورپ آمد کے موقع پر اپنی سرحدوں کو بند کرنے کے لیے کیا تھا۔

فرانس کو رواں سال متعدد دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں جنوری میں پیرس میں ایک جریدے شارلی ایبڈو کے دفتر پر ہلاکت خیز حملہ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG