رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں سجا چوتھا ادبی میلہ


اسلام آباد میں سجا چوتھا ادبی میلہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:34 0:00

امینہ سید کا کہنا تھا کہ ادبی میلوں میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ ذوق اور شوق دونوں ہی موجود ہیں

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوتھا ادبی میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں گزشتہ برسوں کی طرح دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور شعبہ فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والوں سے ملاقات و گفتگو کے متمنی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

میلے کی منتظم امینہ سید کہتی ہیں کہ ایک دوسرے کے نظریات پر تبادلہ خیال اور گفتگو سے معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے جو کہ اس میلے کے بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصد ہے۔

سینیئر صحافی اور کالم نگار مہر تارڑ بھی اس میلے میں شریک ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ایسی تقاریب اور میلے ہی دراصل پاکستان کا اصل چہرہ ہے جو پاکستانیوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہیں۔

فی زمانہ لوگوں کی کتاب سے دوری کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے امینہ سید کا کہنا تھا کہ ادبی میلوں میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ ذوق اور شوق دونوں ہی موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG