رسائی کے لنکس

فورٹ ہُڈ شوٹنگ: بدھ کوعدالت میں ملزم پر الزامات عائد کیےجائیں گے


فورٹ ہُڈ بیس
فورٹ ہُڈ بیس

چالیس سالہ ندال حسن کو نومبرکے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی طرف سے قتل عمد کے 13الزامات کا سامنا ہوگا۔ شوٹنگ میں 32افراد کو زخمی کرنے پر اُن کے خلاف قتل عمد کی کوشش پر مزید32الزامات بھی عائد ہوں گے۔

امریکی فوج کے سائکیاٹرسٹ جِس نے 2009ء میں ٹیکساس کےفورٹ ہُڈ کےفوجی اڈے میں جان لیوا شوٹنگ کی تھی، اُن پر بدھ کے روز ایک فوجی عدالت میں باضابطہ الزامات عائد کیےجائیں گے۔

بیس کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سماعت میں میجر ندال حسن سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی عذرداری پیش کرے، تاکہ جج مقدمے کی تاریخ مقرر کرسکے۔

چالیس سالہ حسن کو نومبرکے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی طرف سے قتل عمد کے 13الزامات کا سامنا ہوگا۔ شوٹنگ میں

32افراد کو زخمی کرنے پر اُن کے خلاف قتل عمد کی کوشش پر مزید32الزامات بھی عائد ہوں گے۔

اِس سے قبل اِسی ماہ، فورٹ ہُڈ کے کمانڈر نے بتایا تھا کہ حسن پر ملٹری عدالت میں مقدمہ چلے گا اوراُنھیں موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

فوجی قانون کے مطابق، مقدمے کی نوعیت کی بنا پر حسن کوقصور وار نہ ہونے کا دعویٰ کرنا ہوگا۔ فوجی قانون کی رو سے ایسے مشبہ افراد جِن پر موت کی سزا کے الزامات ہیں اُنھیں اقبالِ جرم کی اجازت نہیں ہوتی۔

امریکی عہدے داروں نے حسن کو یمن کے ایک سخت گیر مذہبی شخص سے نتھی کیا گیا ہے۔ شاہدین کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے سے قبل اُس نے عربی میں ’اللہ اکبر ‘ پکارا تھا۔

إِس واقعے نے داخلی دہشت گرد حملوں کے خطرے کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

اِس دیوانہ وار حملے کے واقعے کے دِن پولیس فائرنگ میں حسن کا نچلہ دھڑ مفلوج ہو گیا تھا، اور وہ جیل میں ہے۔

XS
SM
MD
LG