رسائی کے لنکس

سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد انتقال کرگئے


پاکستان کے سابق ہاکی اولمپیئن گول کیپر منصور احمد کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز میں زیر علاج تھے۔ ان کی عمر 49سال تھی۔

دوران علاج انہیں سات اسٹنٹس لگائے گئے تھے جبکہ ان کے گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ یعنی دل کی پیوندکاری کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن چونکہ پاکستان میں اس قسم کی پیوندکاری فی الحال نہیں ہوتی اس لئے وہ بھارت جانا چاہتے تھے۔ تاہم، ان کے پاس علاج معالجے کے پیسے نہیں تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ آج صبح سے ونٹی لیٹر پر تھے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے وہ بھارت جا کر اپنا علاج کرانا چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے حکام نے اپیل بھی کی تھی۔

منصور احمد پاکستان کے لیے 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیل چکے تھے۔ انہوں نے 1986 سے 2000 کے دوران اپنے کیریئر میں 3 اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ 1994کے ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہیرو کہلاتے تھے۔

منصور احمد ہی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔

XS
SM
MD
LG