رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد امریکی نے فٹ بال ٹیم خرید لی


پاکستانی نژاد امریکی نے فٹ بال ٹیم خرید لی
پاکستانی نژاد امریکی نے فٹ بال ٹیم خرید لی

یہ سودا تقریباً 76کروڑ ڈالر میں ہوا ۔ ریاست النوئے کے شہر اربانا کے رہائشی شاہد خان امریکہ میں گاڑیوں کے بمپر بنانے والی کمپنی Flex-N-Gate کے مالک ہیں

امریکہ کی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد شخص نیشنل فٹ بال لیگ کے رکن بنے ہیں۔ اکسٹھ سالہ شاہد خان نے فلوریڈا کی امریکن فٹ بال ٹیم Jacksonville Jaguars خرید لی ہے۔

امریکہ کے خبر رساں ادارے اے پی کےمطابق یہ سودا تقریباً 76کروڑ ڈالر میں ہوا۔ بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ Jacksonville Jaguarsکے شائقین کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

ریاست النوئے کے شہر اربانا کےرہائشی شاہد خان امریکہ میں گاڑیوں کے بمپر بنانے والی کمپنی Flex-N-Gate کے مالک ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ سال کمپنی کے اثاثوں کی مالیت تین ارب ڈالر تھی۔ Flex-N-Gateگاڑیوں کی تمام بڑی کمپنیوں کو بمپر فراہم کرتی ہے۔

شاہد خان سولہ سال کی عمر میں پاکستان سے تعلیم کے لئے امریکہ منتقل ہوئے۔ سنہ 1971میں یونیورسٹی آف النوئے سے گریجوئیشن کے بعد انہوں نے انجینرئنگ منیجر کی حیثیت سے Flex-N-Gate میں ملازمت کا آغاز کیا تھا ۔ سات سال بعد ملازمت چھوڑ کر انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا مگر سنہ 1980میں انہوں نے Flex-N-Gate خرید لی۔

نیشنل فٹ بال لیگ کی فننانس کمیٹی نے گزشتہ ماہ سودے کا اعلان کیا تھا، مگر پچھلے ہفتے اس کی منظوری دی ہے۔ Jacksonville Jaguars سنہ 1995 میں بنی تھی۔

ٹیم کے سابق مالک Weaver Wayneنے کہا ہے کہ اٹھارہ سال بعد وہ ٹیم کو مضبوط ہاتھوں میں دےرہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG