رسائی کے لنکس

اورلینڈو: حملہ آور کی اہلیہ کی ضمانت منظور


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیلیفورنیا کے ایک جج نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ 31 سالہ نور سلمان کا نا ہی شدت پسند گروپ داعش سے رابطہ ہے اور نا ہی وہ انتہا پسند سوچ رکھتی ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں جون 2016ء میں ایک نائٹ کلب پر مہلک حملہ کرنے والے شخص کی اہلیہ کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

نور سلمان پر مبینہ طور پر اس حملے میں ملوث اپنے شوہر عمر متین کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کیلیفورنیا کے ایک جج نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا کہ 31 سالہ نور سلمان کا نا ہی شدت پسند گروپ داعش سے رابطہ ہے اور نا ہی وہ انتہا پسند سوچ رکھتی ہیں۔

امریکی جج ڈوناریو نے یہ بھی کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ نور کے فرار ہونے کا کوئی خطرہ موجود ہے۔ اس مقدمہ کی سماعت کی تاریخ ابھی تک مقرر نہیں کی گئی ہے۔

12 جون 2016ء کو ہونے والے حملے کے بعد نور سلمان نے آرلینڈو چھوڑ کر کیلیفورنیا میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنا شروع کر دیا تھا۔

نور سلمان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے آرلینڈو حملے میں اپنے شوہر کی معاونت کی تھی، تاہم استغاثہ کی طرف سے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا نور سلمان کو یہ علم تھا کہ متین اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نور سلمان نے امریکہ کے موقر اخبار نیو یارک ٹائمز کو گزشتہ سال بتایا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے منصوبوں سے آگاہ نہیں تھی، انہوں نے حکام کو یہ بھی بتایا کہ ان کا شوہر اُس پر جسمانی تشدد کرتا تھا اور اپنی سرگرمیوں کو خفیہ رکھتا تھا۔

متین نے 12جون 2016ء میں اورلینڈو نائٹ کلب پر فائرنگ کر کے 49 افراد کو ہلاک اور کم ازکم 50 کو زخمی کر دیا تھا، جسے بعد ازاں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ متین شدت پسند گروپ داعش کے انتہا پسندوں کے زیرِ اثر تھا۔

XS
SM
MD
LG