رسائی کے لنکس

سیما کامل پاکستانی بینک کی پہلی خاتون سربراہ


پاکستانی خواتین ایک مدت سے اپنے حقوق کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ تاہم، ملک کے کچھ بڑے اداروں کی سربراہی اس وقت خواتین کر رہی ہیں

پاکستان کے ایک بڑے تجارتی بینک کی سربراہی پہلی مرتبہ ایک خاتون کو سونپی جا رہی ہے ۔یہ ہیں سیما کامل۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین منیر کمال کے بقول ’پاکستان جیسے ملک میں جہاں خواتین عشروں سے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جنگ کرتی رہی ہیں وہاں خاتون کو تجارتی بینک کا سربراہ مقرر کرنا یقیناً بہت اہم اقدام ہے۔‘‘

سیما کامل اس وقت پاکستان کے تیسرے بڑے بینک، یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیں۔ لیکن، یکم جون سے وہ اس کی سربراہ بن جائیں گی۔ یہ بات بینک ڈائریکٹرز کے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں منیر کمال نے بتایا ’’ سیما بلا شبہ پاکستان کے کسی بھی کمرشل بینک کی پہلی سربراہ ہوں گی۔ ان کی تقرری پاکستان کے بینکنگ اور کارپوریٹ سیکٹر کو آگے لے جانے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ ‘‘

پاکستانی خواتین ایک مدت سے اپنے حقوق کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ تاہم، ملک کے کچھ بڑے اداروں کی سربراہی اس وقت خواتین کررہی ہیں۔

منیر کمال نے ایک اور خاتون شازیہ سید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شازیہ پچھلے سال ’یونی لیور پاکستان‘ کی سربراہ مقرر کی گئی تھیں، جو ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی چیزیں بدل رہی ہیں؛ اور دنیا کو اب یہ تسلیم کر لینا چاہئے۔

یو بی ایل کا صدر دفتر پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں واقع ہے اور تقریباً 1500 افراد کا روزگار اسی سے وابستہ ہے۔ ملک بھر میں اس کی 15شاخیں ہیں، جبکہ کچھ شاخیں امریکہ، قطر اور عرب امارات میں بھی واقع ہیں۔

XS
SM
MD
LG