رسائی کے لنکس

فیورٹ برازیل کوارٹر فائنل میں، میکسیکو کا سفر تمام


برازیل اور میکسیکو کے درمیاں فٹ بال ورلڈ کپ میں گول ہونے پر ایک فین کی جانب سے خوشی کا اظہار۔ 2 جولائی 2018
برازیل اور میکسیکو کے درمیاں فٹ بال ورلڈ کپ میں گول ہونے پر ایک فین کی جانب سے خوشی کا اظہار۔ 2 جولائی 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں پری کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک میچ میں برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کی جانب سے نیمار اور رابرٹوفرمینو نے گول اسکور کیے۔

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور میکسیکو کےدرمیان ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں پہلے ہاف کے دوران دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکیں۔ نیمار نے اس دوران گول اسکور کرنے کے تین مواقع پیدا کیے لیکن انہیں گول میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ اس ہاف میں دونوں ٹیموں کے ایک، ایک کھلاڑی کو ییلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔

کھیل کے 51 ویں منٹ میں نیمار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں یہ نیمار کا چھٹا گول ہے۔

ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد میکسیکونے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، جو کارآمد ثابت نہ ہوسکیں۔

88 ویں منٹ میں نیمار کے خوبصورت پاس پر رابرٹو فرمینو نے گیند گول میں پھینک کر ٹیم کو دو۔صفر سے کامیابی دلا دی اور برازیل کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی، جبکہ میکسیکو کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

1986ء میں راؤنڈ آف سکسٹین متعارف کرائے جانے سے اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میکسیکو ساتویں مرتبہ اس مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہوئی ہے جو کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

اب تک پانچ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ جن میں فرانس، یوروگوائے، روس، کروشیا اور برازیل شامل ہیں۔ کوارٹر فائنل میچز 6 جولائی سے شروع ہوں گے۔ پہلا میچ یورو گوائے اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG