رسائی کے لنکس

’جب ہیری میٹ سیجل‘ نام کی طرح فلم بھی بے مقصد نکلی


شاہ رخ جن کی فلمیں ریلیز کی ابتدائی دنوں میں ہی 100 کروڑ کا بزنس کر لیتی تھیں، بھارتی فلموں کے بزنس سے جڑے اعداد و شمار کے ماہر ترن آدرش کے مطابق، ’’جب ہیری۔۔‘‘ تین دن میں صرف 25کروڑ کا ہی بزنس کر سکی۔

لگتا ہے ’خان ہیروز‘ کی فلموں پر آج کل برا وقت آیا ہوا ہے۔ پہلے سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ‘ عید پر ریلیز ہونے کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی اور اب شاہ رخ کی ’جب ہیری میٹ سیجل‘۔۔۔کا بھی یہی حال ہے۔

شاہ رخ جن کی فلمیں ریلیز کی ابتدائی دنوں میں ہی 100 کروڑ کا بزنس کر لیتی تھیں، بھارتی فلموں کے بزنس سے جڑے اعداد و شمار کے ماہر ترن آدرش کے مطابق، ’’جب ہیری۔۔‘‘ تین دن میں صرف 25کروڑ کا ہی بزنس کر سکی۔

پاکستان کی بات کریں تو یہاں بھی کنگ خان کا جادو اس بار سر چڑھ کر نہیں بولا۔

فلم کے ساتھ امتیاز علی جیسے بڑے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا نام وابستہ تھا اور یہ ان کی ساتویں فلم تھی۔ لیکن، فلم کی ناکامی کا حال یہ ہے کہ شاہ رخ کی اب تک جو فلاپ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں، ’جب ہیری۔۔‘ ان سے بھی کم تر ثابت ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ اس فلم میں بالکل بھی رومینٹک نہیں لگے حالانکہ لوگ ان کا رومینس ہی دیکھنے سنیما ہالز کا رخ کرتے ہیں۔ رہی بات فلم کی ہیروئن انوشکا شرما کی تو بھی پوری فلم میں تھکی تھکی نظر آئیں۔

فلم کو غالباً بہت تیزی سے ’لپیٹا‘ گیا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر فلم کے لئے مطلوبہ وقت نہیں نکال سکے ورنہ فلم میں موجود جھول اور اس کی سست روی آسانی سے دور ہوسکتی تھی۔

شاہ رخ اور سلمان خان کی پے درپے فلاپ ہوتی فلمیں دیکھ کر محسوس ہونے لگا ہے کہ دونوں کے ہاتھ سے اسٹار ڈم نکلا جا رہا ہے۔

شاہ رخ خان کو فلموں میں آئے 25 سال سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے، جبکہ سلمان خان بھی کم وبیش اتنے ہی سالوں سے فلمی پردے پر چھائے ہوئے ہیں۔

عروج کے حوالے سے دیکھیں تو یہ بہت طویل عرصہ ہے اس لئے دونوں کو بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سلیکٹ کرنا ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG