رسائی کے لنکس

اداکار شاہد اورانجمن کا جنم دن


اداکار شاہد اورانجمن کا جنم دن
اداکار شاہد اورانجمن کا جنم دن

پاکستانی فلم اسٹار شاہد اور اداکارہ انجمن نے طویل عرصہ بڑے پردے پر راج کیا اور فلم بینوں کو سپرہٹ فلمیں دی ہیں

پاکستانی فلم اسٹار شاہد اور اداکارہ انجمن نے طویل ایک عرصے تک بڑے پردے پر راج کیا اور فلم بینوں کو سپرہٹ فلمیں دی ہیں۔ دونوں اداکاروں کا جنم دن 24 جولائی ہے۔

شاہد کا پورا نام شاہد حمید ہے۔ وہ 1950 میں آج کے دن پاکستان کےثقافتی مرکز خیال کئے جانے والے شہر لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے فلمی کیریر کا آغاز 1971 ءمیں فلم ’ آنسو‘ سے کیا۔ اُن کی آخری فلم ’ زور ‘ تھی جو 1998 ءمیں ریلیز ہوئی۔

اداکارہ انجمن نے فلمی دنیا میں قدم 1973ء میں رکھا ۔ اُنھوں نے شہرت پنجابی فلموں سے کمائی مگر اُن کی پہلی فلم ’ صورت‘ اردو زبان میں تھی۔ انجمن نے اپنے عہد کے مقبول ترین اداکاروں جیسے سلطان راہی اور مصطفے قریشی کے ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا۔ ’پینگاں ‘جو سال 2000ءمیں ریلیز ہوئی، اداکارہ انجمن کی اب تک کی آخری فلم ہے۔

پاکستان کے دو معروف فنکاروں کے جنم دن کے موقع پر ترتیب دی گئی خصوصی ریڈیو رپورٹ سنیئے، جو اِن اداکاروں کی زندگی اور کیریر کی دلچسپ صوتی جھلک رکھتی ہے:

XS
SM
MD
LG