رسائی کے لنکس

خیبر پختوانخوا،جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقلی کا انکشاف


صوبہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد خیبر پختونخوا سے بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی اور لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ، خیبر پختونخوا سے وابستہ ایک عہدیدار کے مطابق اب تک تقریباً 30 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 10 ارب کی لین دین کے شواہد ملے ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی وائس آف امریکہ سے بات جیت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی لین دین اور بیرون ملک منتقلی کی تصدیق کی ۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا’ صوبائی حکومت ،وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ جعلی اکاؤنٹس ہولڈز اور کاروبار میں ملوث دیگر افراد کے خلاف شروع کی گئی کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔‘

ادھر تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی کم اجرت یعنی 10 سے 15 ہزار روپے ماہوار کام کرنے والے آٹھ گھریلوملازمین کے نام سے جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرونی ممالک منتقل کئے گئے۔

حکام کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس پشاور کے علاوہ بونیر، سوات، کالام اور شانگلہ کے بینکوں میں کھولے گئے۔ اس سلسلے میں مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا سے پہلے کراچی میں حکام نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرونی ممالک کو اربو ں روپے کی منتقلی کے الزام میں درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG