رسائی کے لنکس

چالیس منٹ کے تعطل کے بعد فیس بک تک رسائی بحال


انٹرنیٹ پر یہ پیغام لکھا مل رہا تھا کہ "ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد از جلد اسے درست کر دیا جائے گا۔"

مختلف ملکوں میں انٹرنیٹ پر دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی معروف ویب سائیٹ "فیس بک" اور تصاویر شیئر کرنے والی اس کی سائٹ انسٹاگرام تک رسائی میں منگل کو صارفین کو عارضی طور پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ کمپنی کے بقول سافٹ ویئر کے نیٹ ورک میں آنی والی خرابی تھی۔

یہ سروس تقریباً چالیس منٹ کے تعطل کے بعد بحال ہوئی۔

خبررساں اداروں کے مطابق منگل کو امریکہ، آسٹریلیا اور ایشیا کے مختلف ملکوں میں لوگ "فیس بک" نہیں کھول پا رہے تھے اور انٹرنیٹ پر یہ پیغام لکھا مل رہا تھا کہ "ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد از جلد اسے درست کر دیا جائے گا۔"

پاکستان میں بھی منگل کی صبح ہی سے صارفین کی فیس بک تک رسائی نہیں ہو پا رہی تھی۔

فیس بک 2004ء میں منظر عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا میں انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ایک مقبول ترین ویب سائٹ بن گئی۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں دو ارب سے زائد لوگ فیس بک استعمال کر رہے ہیں لیکن روزانہ تقریباً 86 کروڑ چالیس لاکھ لوگ اس سے استفادہ کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG