رسائی کے لنکس

بھتہ خور اور قبضہ مافیا طالبان سے بڑا خطرہ ہیں: رینجرز چیف


ڈائریکٹر جنرل رینجرز نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار ہوگئی ہے

ڈائریکٹر جنرل رینجرز، ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھتہ خور اور قبضہ مافیا، طالبان سے بڑا خطرہ ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز کی فہرست تیار ہوگئی ہے۔

اس دوران، رینجرز اہلکاروں نے فیڈرل بی ایریا، گارڈن، عثمان آباد، رنچھوڑ لائنز اور دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 50سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لئے گئے دو مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک پستول، شارٹ گنز اور تین ایس ایم جی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ادھر ناظم آباد میں واقع گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ایک عورت کو قتل کردیا گیا، جبکہ شیرشاہ اسکریپ مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخض ہلاک ہوگیا۔
XS
SM
MD
LG