رسائی کے لنکس

سخت جسمانی ورزش، دل کے مریضوں کے لیے فائدہ مند


تحقیق دانوں نے نوٹ کیا کہ دل کے ایسے مریضوں میں جنہوں نے سخت ورزش کی، 23٪ مریضوں کی حالات میں بہتری دیکھی گئی۔

چند ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو سخت جسمانی ورزش کرنے سے احتراز کا مشورہ دیتے ہیں۔

مگر اس حوالے سے ماضی میں کیے گئے مطالعاتی جائزوں کے تجزئیے سے یہ امر سامنے آیا ہے کہ دل کے مریضوں کے لیے سخت جسمانی ورزش فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق دانوں نے نوٹ کیا کہ دل کے ایسے مریضوں میں جنہوں نے سخت ورزش کی، 23٪ مریضوں کی حالات میں بہتری دیکھی گئی۔

ڈاکٹر نیل سمارٹ اس تحقیق کی سربراہی کر رہے تھے اور کہتے ہیں، ’میرا خیال میں ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی چاہیئں اور اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیئے کہ زیادہ سخت ورزش کے نقصانات زیادہ ہیں یا پھر فائدے؟‘

ڈاکٹر نیل سمارٹ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو انگلینڈ سے منسلک ہیں۔

امریکہ کے قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق امریکہ میں تقریباً اٹھاون لاکھ افراد دل کی امراض میں مبتلا ہیں۔
XS
SM
MD
LG