یورپی یونین کے راہنماؤں نے جمعے کو برسلز میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا بجٹ متوازن رکھیں یا پھر جرمانہ ادا کریں۔
استحکام اور تعاون سے متعلق معاہدہ ان تباہ کن قرضوں کا ردعمل ہے جنہوں نے یونان، پرتگال اور آئرلینڈ کو بیرونی مالی امداد کے حصول پر مجبور کردیاتھا۔
یورپی یونین کونسل کے صدر ہرمن وین رامپوئی کے حوالےسے کہا گیا ہے کہ نئے معاہدے سے معاشی اور مالیاتی اتحاد وجود میں آئے گاجو اس نظام کو مدد فراہم کرے گا۔
نئے معاہدے پر یورپی یونین کے 27 میں سے 25 ارکان نے دستخط کیے ہیں ۔ دستخط نہ کرنے والوں میں برطانیہ اور چیک ری پبلک شامل ہیں۔
نیا معاہدہ یورپی یونین کے متعلقہ ممالک سے اس کی منظوری حاصل ہونے کے بعد ہی نافذ ہوگا۔