رسائی کے لنکس

ایتھوپیا ائیرلائن کی پرواز کے کپتان نے ’میکس‘ کے سمیولیٹر کا ریفریشر کورس نہیں لیا تھا


گرے ہوئے طیارے کا ملبہ
گرے ہوئے طیارے کا ملبہ

ٹیک آف کے فوری بعد، پائلٹ طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھے اور طیارے کو گرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔ انتہائی تحقیقات کے بعد جب کہ میکس طیاروں کی ساری دنیا میں پروازیں معطل ہیں، بوئنگ نے کہا ہے کہ تمام ائیرلائینز کو MCAS کے مینوئیل بھیجے گئے تھے اور یہ بھی کہ وہ اس سوفٹ وئیر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ایتھوپیا ائیرلائن فلائیٹ کے کپتان کو بوئینگ کے 737 MAX 8 کے نئے سیمیولیٹر کی پریکٹس کرنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔ یہ بات پائلٹ کے ایک ساتھی نے بتائی ہے۔

اس حادثے میں 29 برس کے کیپٹن یارڈ گیٹیو سمیت 157 افراد ہلاک ہوئے۔

کیپٹن یارڈ کو مارچ کے آخر میں اس نئے سمیولیٹر کا ریفریشر کورس کرنا تھا۔ یہ نئے سمیولیٹر دو مہینے پہلے ہی ایتھیوپیا ائیرلائین کو ملے تھے۔

دس مارچ کو ہونے والا حادثہ بوئنگ کے طیارے MAX 8 کا دوسرا حادثہ تھا۔ انڈونیشیا میں اکتوبر میں ایسا ہی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ایوی ایشن کی تاریخ کی بڑی انکوائری شروع ہو گئی ہے، جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کیا طیارے کے خودکار سسٹم میں کوئی خرابی ہے یا طیارے کا عملہ اسے بہتر طور پر سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔

دونوں کیسوں میں پائلٹ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھے اور طیارے کو گرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔

بوئنگ کا طیارہ میکس دو برس پہلے ہی استعمال میں آیا ہے جس کا ایک نیا خودکار نظام ہے جسے MCAS کہتے ہیں۔

ایتھوپیا ائیرلائین کے ایک پائلٹ نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بوئنگ نے MCAS کے مینوئیل نہیں بھیجے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں MCAS کے بارے میں بوئنگ کے مقابلے میں میڈیا سے زیادہ معلومات مل رہی ہیں۔‘‘

انتہائی تحقیقات کے بعد جب کہ میکس طیاروں کی ساری دنیا میں پروازیں معطل ہیں، بوئنگ نے کہا ہے کہ تمام ائیرلائینز کو MCAS کے مینوئیل بھیجے گئے تھے اور یہ بھی کہ وہ اس سوفٹ وئیر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

بوئنگ نے ایتھوپیا ائیرلائین کے پائلٹ کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

جان کاکس جو ایوی ایشن کی سیفٹی کے کنسلٹنٹ ہیں نے کہا ہے کہ ’’میرا خیال ہے کہ بوئنگ نے 737 NG اور میکس طیاروں کے درمیان تبدیلی پر زیادہ توجہ نہیں دی۔‘‘

انہوں نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اس سمیولیٹر کے بنانے والے نئی تبدیلیوں کو صحیح سے بتا نہیں سکے جس کی وجہ سے ائیرلائینز کو ان کا درست اندازہ نہیں تھا۔‘‘

ایتھوپئین ائیرلائینز کا کہنا ہے کہ ان کے تمام پائلٹوں نے نئے طیارے میکس کی مکمل ٹریننگ کر رکھی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 737 NG اور میکس کے درمیان جو تبدیلیاں تھیں، بوئنگ اور یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی کے مطابق ان کی مکمل ٹریننگ پائلٹوں کو دی گئی تھی۔

ائیرلائین نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انڈونیشیا میں ہونے والے کریش کے بعد تمام پائلٹوں کو ایمرجنسی ہدایات دے دی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم تمام متعلقہ لوگوں کو تحقیقات کے دوران ایسے بیانات نہ دینے کی اپیل کرتے ہیں جو لاعلمی، غلطی اور غیر ذمہ داری پر مبنی ہوں۔‘‘

پوری دنیا میں کمرشل ائیرلائینز سمیولیٹرز کے ریفریشر کورسز ہر چھ ماہ بعد کرتے ہیں۔

ایتھوپیا کے کریش میں یہ بات معلوم نہیں ہو سکی آیا یارڈ کے ساتھی، فرسٹ آفیسر احمد نور محمد نے یہ نیا سمیولیٹر استعمال کر رکھا تھا۔

بوئنگ، ائیرلائینز اور یونینوں کے مطابق بوئنگ کا طیارہ 737 MAX-8 دو ہزار سترہ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس سے پہلے جو پائلٹ 737 استعمال کرتے تھے انہیں بس کمپیوٹر کی ٹریننگ کے بعد اس میں منتقل کر دیا گیا۔

ایسوسی ایشن نے اپنے ارکان کو ایک میمو میں کہا ہے، جسے رائٹرز نے دیکھا ہے کہ ’’یہ افسوس ناک ہے کہ بوئنگ نے MCAS کے بارے میں آپریٹرز اور پائلٹس کو صحیح سے رہنمائی نہیں دی۔‘‘

XS
SM
MD
LG