رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کا بڑھتا استعمال: رپورٹ


امریکہ کے تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سنٹر نے اسی موضوع پر دنیا کی 24 مختلف قوموں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے حوالے سے تحقیقاتی جائزہ مرتب کیا۔ یہ امر حیران کن ہے کہ پاکستان میں دیگر کئی قوموں کی نسبت موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کا رجحان کم دیکھا گیا۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سنٹر نے اسی موضوع پر دنیا کی 24 مختلف قوموں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے حوالے سے تحقیقاتی جائزہ کیا۔ جن قوموں کو اس حوالے سے سروے میں شامل کیا گیا اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

گذشتہ ایک دہائی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کا ایک لازمی جزو بن کر رہ گئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ رجحان محض ترقی یافتہ قوموں میں نہیں پایا جاتا بلکہ ترقی پذیر یا ابھرتی ہوئے معاشی ممالک میں بھی ٹیکنالوجی عوام کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔

خاص طور پر موبائل فون نے ایک عام آدمی کی زندگی پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔ دوسری طرف انٹرنیٹ بھی لوگوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سنٹر نے اسی موضوع پر دنیا کی 24 مختلف قوموں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے حوالے سے تحقیقاتی جائزہ کیا۔ جن قوموں کو اس حوالے سے سروے میں شامل کیا گیا اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں بھی گزرے سالوں میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھا ہے اور پاکستان میں اکثریت سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس استعمال کرتی ہے تاکہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطے میں رہا جا سکے۔ مگر دوسری جانب یہ امر حیران کن ہے کہ پاکستان میں دیگر کئی قوموں کی نسبت موبائل فون اور انٹرنیٹ کے استعمال کا رجحان کم دیکھا گیا۔

پیو ریسرچ نے یہ جائزہ 24 ممالک میں 24,263 لوگوں کی مدد سے مرتب کیا۔ ان تمام لوگوں سے انٹرویوز کیے گئے اور ان سے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال سے متعلق سوالات کیے گئے۔

موبائل فون استعمال کرنے والوں کی اکثریت اسے تصویریں کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے۔ 54٪ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدگی سے اپنے فون کو ان مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وینزویلا میں 77٪ اور چلی میں 67٪ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سیل فونز کو تصویریں کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دوسری طرف تنزانیہ، لبنان، یوگنڈا اور پاکستان میں دس میں سے چار افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فون اسی مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کرنے اور انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس پر جانے والوں کی شرح 54٪ تھی۔ پاکستان میں 8٪ افراد اپنے موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ تنزانیہ میں یہ شرح 36٪، لبنان میں 35٪ اور یوگنڈا میں 27٪ تھی۔

چند ممالک میں موبائل فون استعمال کرنے والے چار میں سے ایک فرد کا کہنا تھا کہ وہ موبائل فون پر کسی سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر جاتے ہیں۔ پاکستان میں یہ شرح حیرت انگیز طور پر کم تھی اور محض 3٪ کا یہ کہنا تھا کہ وہ موبائل فون پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس استعمال کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG