رسائی کے لنکس

مصر: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مسیحی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مصر کے سکیورٹی حکام نے کہا ہے انتظامیہ مخالف مظاہرے میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مظاہرین انتظامیہ کی طرف سے نئے چرچ کی تعمیرکا کام مکمل کرنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کر رہے تھے۔

بدھ کو تقریباً 150 افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور مظاہرین نے پولیس افسران پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں آنسو گیس استعمال کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پولیس نے 20مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

یہ مظاہرے قاہرہ کے مضافات میں گیزا (Giza )کےعلاقے ایسے وقت شروع ہوئے جب انتظامیہ نے ایک چرچ کی تعمیر کا کام اس بنیاد پر روک دیا کہ مقامی مسیحی برادری کے پاس اس کی تعمیر کا باقاعدہ اجازت نامہ نہیں ہے۔ مصر کی کل آباد ی کا دس فیصد مسیحیوں پر مشتمل ہے، جو مسلم آبادی والے اس ملک میں اپنے ساتھ غیر منصفانہ سلوک اور کم نمائندگی دیئے جانے کی شکایت کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG