رسائی کے لنکس

مصر کے سابق وزیر اعظم احمد شفیق صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے اہل قرار


قاہرہ میں جہاں ملک کی آئینی عدالت نے سابق وزیر اعظم احمد شفیق کو اس ہفتے کے آخر میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیاہے، برہمی کے جذبات بھڑک رہے ہیں۔

عدالت کے احاطے کے باہر بڑی تعداد میں غصے سے بھرے افراد اکٹھے ہوئے اور انہوں نے فوجی اقتدار مردہ باد کے نعرے لگائے۔

احمد شفیق مئی کے آخر میں صدراتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں اخوان المسملین کے امیدوار محمد مورسی کے بعد دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ لیکن بہت سے لوگ اسلامی جماعتوں کے اس موقف کے حامی تھے کہ چونکہ احمد شفیق ، سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار میں شامل رہے ہیں ، اس لیے انہیں صدارتی انتخاب میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد اب ہفتے اور اتوار کو دوسرے مرحلے کے صدارتی الیکشن میں محمد مورسی کا مقابلہ احمد شفیق سے ہوگا۔

مصر کی آئینی سپریم کورٹ اپریل میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ اس قانون پر غور کررہی تھی جس میں سابق صدر حسنی مبارک کی پارٹی کے دور حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے سیاسی حقوق پر قدغن لگادی گئی تھی۔

عدالت نے قانون کے ا س حصے کی حمایت کی جس کے تحت پارلیمنٹ کے ایک تہائی ارکان کو نااہل قراردیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG