رسائی کے لنکس

مصر: دو ارب 20 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت


مصر: دو ارب 20 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت
مصر: دو ارب 20 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت

مصر کی حکومت نے ، جسے گذشتہ مہینے سے بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں اور سیاسی بے چینی کا سامنا ہے، اپنے ٹریزری بل فروخت کرکے دوارب 20 کروڑ ڈالر اکھٹے کرلیے ہیں۔

بروکرز اور اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ پیر کے روز جب حکومت نے اپنے ٹریزری بل فروخت کے لیے پیش کیے تو انہیں مصری بینکوں نے خرید لیا جب کہ غیر ملکی سرمایہ کار وں نے مصر کی غیر یقینی سیاسی صورت حال کی بنا پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔

ماہرین کا کہناہے کہ مصری بینکوں کی جانب سے حکومتی بلوں کی بڑے پیمانے پر طلب یہ ظاہر کرتی ہے کہ ملکی بینکوں کے پاس حکومت کی قلیل مدتی مالیاتی ضروریات پورا کرنے کے لیے کافی سرمایہ موجود ہے۔

مصر کی جانب سے ٹریری بلوں کی فروخت ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم رکھنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے جس کا ایک بڑا حصہ گذشتہ ماہ سے ملک بھر میں جاری مظاہروں سے مفلوج ہوگیا تھا ۔ ان مظاہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG