رسائی کے لنکس

الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد اہلکار ہلاک


حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں (فائل فوٹو)
حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں (فائل فوٹو)

الجزائر میں ہنگامی حالات سے نبٹنے کے ادارے کے ترجمان محمد عاشور نے خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا ہے کہ حادثے میں 100 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

الجزائر میں ایک فوجی طیارہ گرنے سے کم از کم 100 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

الجزائر کی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارے نے ملک کے شمالی حصے میں واقع بوفارق نامی فوجی اڈے سے پرواز بھری تھی جس کے فوراً ہی بعد وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال واضح نہیں اور اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں طیارے میں سوار افراد کی تعداد اور حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

البتہ الجزائر میں ہنگامی حالات سے نبٹنے کے ادارے کے ترجمان محمد عاشور نے خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا ہے کہ حادثے میں 100 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

محمد عاشور کے مطابق طیارہ فوجیوں کو بو فارق کے فوجی اڈے سے جنوب مغرب میں بشار نامی علاقے لے جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 'آئی ایل – 76' روسی ساختہ تھا جو ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

ہنگامی حالات سے نبٹنے کے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG