الجزائر میں منگل کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 77 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے یہ تعداد ایک سو سے زائد بتائی گئی تھی۔
وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں ایک شخص زندہ بچا جو ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
یہ مال بردار فوجی طیارہ ملک کے شمالی شہر کونسٹانٹائن کے قریب پہاڑ سے جا ٹکرایا تھا۔ عہدیداروں کے مطابق جہاز پر 74 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔
تاحال اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق خراب موسم اور تیز برفانی ہوائیں اس حادثے کا سبب ہو سکتی ہیں۔ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
الجزائر میں 2003ء کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز فضائی حادثہ ہے۔ 2003ء میں ایک مسافر طیارہ پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔