رسائی کے لنکس

بھارت: مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کا خدشہ


حکام کے مطابق بدھ کو علی الصبح پونے کے قریب ایک گاؤں پر مٹی کے تودے تلے کم ازکم 40 گھر دب گئے جس سے خدشہ ہے کہ ان میں موجود متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہوں گے۔

بھارت کے مغربی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے خدشہ ہے کہ 150 سے زائد افراد اس کے تلے دب گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بدھ کو علی الصبح پونے کے قریب ایک گاؤں پر مٹی کے تودے تلے کم ازکم 40 گھر دب گئے جس سے خدشہ ہے کہ ان میں موجود متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہوں گے۔

امدادی کارکنوں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا لیکن موسلادھار بارشوں اور سڑکوں کی خراب حالت کے باعث انھیں رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

حکام کے بقول جس علاقے میں مٹی کا تودہ گرا وہ خاصا دشوار گزار ہے اور امدادی کارکن اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ کتنے لوگ مٹی کے تودے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

آفات سے نمٹنے کے محکمے کے ایک عہدیدار ایس ایس گولیریا کے مطابق 42 امدادی کارکنوں پر مشتمل سات ٹیمیں علاقے میں روانہ کی گئی ہیں۔

بھارت کے اس خطے میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ بھی ان ہی بارشوں کو بتایا جا رہا ہے۔

مون سون کے موسم میں ہونے والی بارشیں ہر سال بھارت میں سیلاب اور ایسے حادثات کا باعث بنتی ہیں اور ان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موت کا بھی شکار ہو جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG