رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ نے حلف اٹھالیا، امریکہ کو دوبارہ 'عظیم' بنانے کا اعلان

حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد امریکہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

08:53

ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

امریکہ کی 250 سالہ تاریخ میں اقتدار کی پر امن منتقلی اس کی جمہوری اقدار کا ایک خاص نشان ہے۔ امریکی جمہوری روایات کے تحت پیر کو اقتدار کی منتقلی کا عمل ایک بار پھر ہونے والا ہے۔

امریکہ کے 45ویں صدر رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اب 47ویں صدر کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھائیں گے۔ 2016 کے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ جنوری 2017 سے جنوری 2021 تک امریکہ کے صدر رہے تھے۔

نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کو جو بائیڈن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ البتہ نومبر 2024 کے الیکشن میں انہوں نے ڈیموکریٹ امیدوار اور نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دے کر ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔

پیر 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

09:21

شدید سرد موسم: ٹرمپ کی حلف برداری ’روٹنڈا ہال‘ میں ہوگی

ڈونلڈ ٹرمپ شدید سرد موسم کی پیش گوئی کے باعث کیپٹل ہل کے سامنے کھلے مقام کے بجائے عمارت کے اندر ’روٹنڈا ہال‘ میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

ٹرمپ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہہ چکے ہیں کہ واشنگٹن ڈی سی میں سرد ہواؤں کے باعث شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے نتیجےمیں درجۂ حرارت ریکارڈ درجے کم ہو سکتا ہے۔ ملک سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔

ان کے بقول ’’میں لوگوں کو کسی بھی طریقے سے کوئی نقصان پہنچتے یا متاثر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا۔‘‘

کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کو ہر بار حلف برداری کے موقعے پر شدید موسم کی صورت میں ایک متبادل کے طور پر تیار رکھا جاتا ہے ۔

اس سے قبل 1985 میں صدر ڈونلڈ ریگن کی دوسری مدتِ صدارت کی حلف برداری کی تقریب شدید موسم کے باعث روٹنڈا ہال میں منتقل کی گئی تھی۔

اس دن کے بعد سے اب ایسا ہوا ہے کہ پیر 20 جنوری 2025 کے لیے کی گئی موسمی پیش گوئی کے مطابق حلف برداری کے اس دن درجہ حرارت کم ترین سطح پر ہوگا۔

مزید جانیے

09:23

حلف برداری اِن ڈور منتقل؛ ٹکٹ حاصل کرنے والے مہمان کیا کریں گے؟

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری ان ڈور منتقل کر دی گئی ہے جس کے بعد ٹکٹ حاصل کرنے والے زیادہ تر مہمان براہِ راست تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جوائنٹ انوگرل کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق’’پریزیڈینشل پلیٹ فارم کے ٹکٹ رکھنے والے مہمان اور کانگریس کے ارکان تقریب میں موجود ہوں گے۔ لیکن ان کے علاوہ ٹکٹ رکھنے والے اکثر مہمان تقریب میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔‘‘

کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ ’’اس تقریب کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں موجود افراد کو پُر زور تجویز دیں گے کہ وہ اپنی مرضی کے اِن ڈور مقامات پر ہونے والے دیگر اِن ڈور ایونٹس میں جا کر انوگریشن دیکھیں۔‘‘

صدر کی تقریبِ حلف برداری کے دن امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 11 اور زیادہ سے زیادہ منفی پانچ سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

مزید جانیے

09:28

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات چار روز جاری رہیں گی

ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تقریبات ہفتے کے دن سے شروع ہو چکی ہیں جو منگل تک جاری رہیں گی۔

ان تقریبات کے دوران میوزک شو، آتش بازی کے مظاہرے اور ریلی ہو گی۔ ٹرمپ پیر 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پیر 20 جنوری کو اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں جب کہ حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہو گیا ہے۔

ان تقریبات کی مکمل تفصیلات جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG