رسائی کے لنکس

قطر: امریکہ طالبان مذاکرات، توقعات اور خدشات


امریکی تجزیہ کار، علی اکبر مرزا کی نظر میں 17 برس سے جاری افغان جنگ کا حل لڑائی میں نہیں بلکہ مذاکرات میں مضمر ہے اور افغان عوام کو اس بات چیت کا خیر مقدم کرنا چاہئیے

دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین جاری مذاکرات کے دوسرے دور سے ایک طرف اگر توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب بعض خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

کابل سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار انیس الرحمان کہتے ہیں کہ مذاکرات کے اس دوسرے دور کو افغانستان میں ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن، ساتھ ہی لوگ طالبان کے نظام حکومت کے دوبارہ آنے سے متعلق خدشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

ایک امریکی تجزیہ کار، علی اکبر مرزا کی نظر میں 17 برس سے جاری افغان جنگ کا حل لڑائی میں نہیں بلکہ مذاکرات میں مضمر ہے اور افغان عوام کو اس بات چیت کا خیر مقدم کرنا چاہئیے۔

پاکستان سے دفاعی تجزیہ کار، سید نظیر امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کے حالیہ دور سے مطمئن نظر آتے ہیں اور اسے قیام امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہیں۔

مزید تفصیل جاننے کے لیے لنک پر کلک کیجئے۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:02:46 0:00

XS
SM
MD
LG