رسائی کے لنکس

ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہی علاقے میں تین افراد کا قتل


فائل
فائل

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک ہی علاقے میں منگل کے روز تین افراد کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تحصیل پروا کے تین مقامات پر مختصر وقفوں کے بعد تینوں افراد کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ان میں سے دو کا تعلق شیعہ اور ایک کا سنی برادری سے بتایا جاتا ہے۔ قتل ہونے والے شیعہ برادری کے باقر حسین کے دو بھائیوں کو بھی پہلے ہی پر اسرار طور پر قتل کیا گیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس افسر ظہور بابر آفریدی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تشدد کے واقعات فرقہ وانہ کشیدگی کا شاخسانہ ہو سکتے ہیں۔

ظہور بابر نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے دو ڈیڑھ دہائیوں سے فرقہ وارانہ کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ تحصیل پروا ڈیرہ غازی خان اور بھکر سے ملحق ہے۔ تاہم، فرقہ وارانہ کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ تشدد کے تازہ ترین واقعات میں بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے چند برسوں سے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات تواتر سے ہوتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG