رسائی کے لنکس

کچھ غلط نہیں کیا، حقائق جلد سامنے آجائیں گے، شرجیل خان


اگلے ہفتے یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی جانب سے  وضاحت جمع کرائیں گے۔

اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل پاکستانی کرکٹر شرجیل خان نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو۔

وہ بدھ کو کراچی کے اسپورٹس کمپلیکس پہنچے تھے۔ میڈیا سے گریز کے باوجود صحافیوں نے ان سے بات چیت پر اصرار کیا تاہم انہوں نے یہ کہہ کر بات ٹالنے کی کوشش کی کہ پی سی بی نے انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ربدھ کو صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

شرجیل مقامی بینک کی طرف سے کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور آج اسی ادارے کو وضاحت کی غرض سے وہ کمپلیکس پہنچے تھے۔

شرجیل خان نے بار بار اس بات کو دہرایا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام باتیں جلد سب کے سامنے آجائیں گی۔

ادھر شرجیل کے ساتھ ہی مبینہ طور پر میچ مکسنگ کے الزام میں معطل ہونے والے ایک اور کھلاڑی خالد لطیف بھی اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی نفی کرتے رہے ہیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں۔ اگلے ہفتے یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی جانب سے وضاحت جمع کرائیں گے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستان سپر لیگ کی ابتدائی میچز میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چند مشکوک افراد سے ملاقات کی تھی جو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ان دونوں کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹمیں پیشی کے بعد چارج شیٹ جاری کی گئی تھی ۔ انہیں اندرون 14 دن جواب جمع کرانے کا کہا گیاہے۔

XS
SM
MD
LG