رسائی کے لنکس

بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات

دنیا بھر میں موجود سکھ مت کے ماننے والوں نے پیر کو بابا گرو نانک دیو جی کی 554ویں سالگرہ منائی۔ بھارت کی ریاست امرستر میں گولڈن ٹیمپل میں جنم دن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ اپنے گوردواروں میں جمع ہو کر عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کئی قسم کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ گرونانک دیو جی 1469 میں آج کے پاکستان کے شہر لاہور سے 80 کلو میٹر دور واقع شہر ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ضلع نارووال کے علاقے کرتار پور میں گزارے تھے۔ سکھ مت کے بانی اور پہلے گرو بابا گرو نانک کرتارپور میں دفن ہیں۔ ان کا انتقال 1539 میں کرتار پور میں ہی ہوا تھا۔


XS
SM
MD
LG