رسائی کے لنکس

ٹینس: جوکووچ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب


نوواک جوکووچ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں روسی کھلاڑی خاچانوف کے خلاف جوابی شاٹ کھیلتے ہوئے
نوواک جوکووچ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں روسی کھلاڑی خاچانوف کے خلاف جوابی شاٹ کھیلتے ہوئے

سربیا سے تعلق رکھنے والے معروف عالمی ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو باضابطہ طور اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ایک کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے عالمی نمبر ایک رینکنگ رفائل نڈال سے چھین لی ہے۔

جوکووچ اتوار کے روز پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں کیرن خاچانوف سے شکست کھا گئے تھے۔ تاہم اس شکست کے باوجود اُنوں نے 31 اکتوبر، 2016 کے بعد پہلی بار عالمی نمبر ایک رینکنگ دوبارہ حاصل کی ہے۔

روسی کھلاڑی کیرن خاچانوف پیرس ماسٹرز ٹورنمنٹ کی ٹرافی کے ساتھ
روسی کھلاڑی کیرن خاچانوف پیرس ماسٹرز ٹورنمنٹ کی ٹرافی کے ساتھ

روسی کھلاڑی کیرن خاچانوف اپنی غیر متوقع فتح کے باعث رینکنگ میں سات درجے بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

جوکووچ اب سے پانچ ماہ قبل عالمی رینکنگ میں نمبر 22 پر چلے گئے تھے جب وہ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئے تھے۔ یہ اُن کے 12 سالہ کیریئر میں سب سے خراب رینکنگ تھی۔

آج پیر کے روز جاری ہونے والی اے ٹی پی کی نئی رینکنگ میں نوواک جوکووچ 8045 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، رفائل نڈال 7480 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور راجر فیڈرر 6020 پوائینٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اُدھر رفائل نڈال نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ زخمی ہو جانے کے باعث وہ اس ماہ لندن میں کھیلے جانے والے اے ٹی پی فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ نڈال کا کہنا ہے کہ اُن کے دائیں ٹخنے میں آپریشن کی ضرورت ہے۔ قبل اذیں وہ پیٹ میں تکلیف کے باعث گزشتہ ہفتے ہونے والے پیرس ماسٹرز ٹورنمنٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

XS
SM
MD
LG