بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے قبرستان مختص کیا گیا تھا۔ البتہ وبا سے اموات زیادہ ہونے کے باعث یہاں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ جب کہ ملک میں اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کہ یومیہ کیسز بھی زیادہ تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
بھارت: کرونا سے اموات، قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی

1
نئی دہلی کے مضافات میں قائم جدید قبرستان میں جگہ کم پڑ جانے کے سبب قبریں باہری دیوار تک پہنچ چکی ہیں۔

2
قبرستان میں تدفین کے لیے آنے والے لواحقین میں سے بعض وبا سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔

3
محکمۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

4
قبرستان کے منتظمین میں شامل محمد شمیم کا کہنا ہے کہ تدفین کے لیے آنے والی لاشوں کو جگہ اور اسٹاف کی کمی کے سبب واپس بھیجنے پر مجبور ہیں۔