بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے قبرستان مختص کیا گیا تھا۔ البتہ وبا سے اموات زیادہ ہونے کے باعث یہاں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ جب کہ ملک میں اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کہ یومیہ کیسز بھی زیادہ تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
بھارت: کرونا سے اموات، قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی

5
قبرستان کے منتظمین کا مزید کہنا ہے کہ جمعے کو تدفین کے لیے 19 لاشیں لائی گئیں تاہم وہ 15 لاشوں کی تدفین کر سکے۔

6
بھارت میں وبا سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

7
وبا کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کو تابوتوں میں دفنایا جا رہا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق کئی لاشوں کی تدفین سادہ سفید چادر میں بھی کی گئی ہے۔

8
بھارت میں مسلسل کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔