رسائی کے لنکس

دیپیکا پڈکون سے شناختی کارڈ طلب کرنے کی ویڈیو وائرل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ کے میگا اسٹارز کی ائرپورٹس پر پرآمدورفت کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، جس میں کچھ اسٹارز مداحوں کو خاطر میں لائے بغیر روانہ ہو جاتے ہیں جبکہ بعض محض ہاتھ ہلا کر جانے میں ہی اکتفا کرتے ہیں۔

فلمی ستاروں کے ان معمولات سے ہٹ کر کچھ ایسا ہوا ہے کہ بہت سے لوگ اس پر بات کر رہے ہیں۔

بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈکون ممبئی ائرپورٹ پہنچیں تو ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہل کار نے ان سے شناختی کارڈ طلب کر لیا۔

عام طور پر اسٹارز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بہت مغرور ہوتے ہیں،کسی کو خاطر میں نہیں لاتے اور لوگوں کی ڈانٹ ڈپٹ بھی کرتے ہیں لیکن ان تمام باتوں کے بالکل برعکس دیپیکا سیکورٹی اہلکار کے آئی ڈی کارڈ مانگنے پر نہ بھڑکیں، نہ غصے ہوئیں اور نہ ہی وہ مشہور و معروف ڈائیلاگ بولا کہ 'جانتے نہیں میں کون ہوں؟'

دیپیکا واپس مڑیں اور استفسار کیا کہ کیا آپ شناختی کارڈ دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے بعد نہایت مہذب انداز میں بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور اندر چلی گئیں۔

دپیکا کی شناختی کارڈ چیک کرانے کی ویڈیو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے قانون کی پاسداری پر دیپیکا پڈکون کی بہت تعریف کی تو ائیرپورٹ سیکو رٹی اہلکار کو اپنا فرض اور ڈیوٹی انجام دینے پربھی خوب سراہا۔

دیپیکا پڈکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'چھپاک' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو تیزاب حملے کا شکار لڑکی کی حقیقی کہانی پرمبنی ہے۔

میگھنا گلزارکی فلم 'چھپاک' آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG