رسائی کے لنکس

ڈیٹ لائن واشنگٹن:انتہا پسند سوچ دہشت گردی کیسے بنتی ہے


ڈیٹ لائن واشنگٹن:انتہا پسند سوچ دہشت گردی کیسے بنتی ہے
ڈیٹ لائن واشنگٹن:انتہا پسند سوچ دہشت گردی کیسے بنتی ہے

ڈیٹ لائن واشنگٹن کے سلسلے کی دوسری رپورٹ میں جائزہ پیش کیا گیا ہے گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے بعد شروع ہونے والی اس جنگ کا جسے بش انتظامیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اوبامہ انتطامیہ شرپسندوں کی گرفتاری کی مہم قرار دیتی ہے ۔ یہ رپورٹ جائزہ لے رہی ہے ان چند بنیادی سوالوں کا جس کے جواب امریکہ کے قانون ساز ادارے اور خارجہ و دفاعی امور کے ماہرین تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے بعد اتنے سال گزرنے کے بعد بھی دنیا آج کتنی محفوظ ہے ۔ دہشت گردی اورانتہا پسندی کا مطلب کیا ہے اور غصے کے بنیادی اور بے ضرر انسانی جذبے کونفرت کی اس جلا دینے والی آگ سے کیسے الگ کیا جا سکتا ہے جو مذہب ،ملک اور خطے کی کسی تمیز کے بغیرتمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ۔۔رپورٹ کے دوسرے حصے میں ان وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے جو تشدد پر مبنی نظریات کو فروغ دے رہی ہیں ۔ کیا مدرسے شدت پسندی پھیلانے میں کوئی کردار ادا کر رہے ہیں ؟۔ کیا پاکستان اسلام کی شدت پسند فلسفے کی ترویج میں کوئی کردار ادا کر رہا ہے ؟ مسئلے کا حل کس کے پاس ہے ؟ رپورٹ میں شامل ماہرین کی آراء مسئلے کے حل کی جانب نشاندہی کرتی ہیں ۔

XS
SM
MD
LG