رسائی کے لنکس

سندھی یوم ثقافت کی رنگا رنگ تقریبات


صوبے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور مقامات پر سارا دن اس حوالے سے جشن منایاجاتا رہا ۔ گلی کوچوں اورچوراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں اتوار کو ’سندھی یوم ثقافت‘ منایا گیا ۔

اس دن کو منانے کا مقصد سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کو نئی نسل تک منتقل کرنا اور اس میں ثقافتی جوش وجذبے کو ابھارنا ہے ۔ اس دن کو اظہار یکجہتی کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں تعلیمی اداروں، سیاسی تنظیموں اور سماجی راہنماؤں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف پر وگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

صوبے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور مقامات پر سارا دن اس حوالے سے جشن منایاجاتا رہا ۔ گلی کوچوں اورچوراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

دکانوں، ٹھیلوں اورفٹ پاتھوں پرکئی دن پہلے سے ہی اجرک، ٹوپیاں اور مفلر فروخت ہوتے رہے جبکہ اتوار کو ان کی خریدار عروج پر رہی۔

تمام ریلیاں کراچی پریس کلب پہنچیں جہاں اس حوالے سے سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ لوگ گیت گائے گئے، مقامی اور لوک فنکاروں نے موسیقی کی نئی تانیں چھیڑیں، قومی نغمے پڑھے گئے۔ ہر خاص و عام نے دن بھر نکلنے والی ریلیوں میں حصہ لیا اور موسیقی و لوگ گیتوں کی دھنوں پر رقص کیا۔

خواتین نے سندھی روایتی کپڑے پہننے ، اسی کی مناسبت سے بال بنائے، روایتی جیولری پہنی اور فیشن کیا۔

کراچی پریس کلب پرصبح سے رات ہونے تک اندرون سندھ سے ریلیاں آتی اور جشن مناتی رہیں۔باقاعدہ ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جبکہ ریلیوں سےخطاب میں مقررین نے سندھ کی ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

XS
SM
MD
LG