2009ء میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں کینیڈا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر آئر لینڈ نے ورلڈ کپ 2011ء کی ٹاپ ایسوسی ایٹ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل آئر لینڈ 2007ء کے ورلڈ کپ میں بھی شریک کرچکی ہے۔ اس ورلڈ کپ کے لیگ میچز میں آئر لینڈ 2007ء کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کی بھرپور کوشش کرے گی جب اس نے بنگلادیش اور پاکستان کو شکست دی تھی۔
2007ء کا ورلڈ کپ کھیلنے والے کئی آئرش کھلاڑی اس بار بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جن میں 2009ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 515 رنز اسکور کرنے والے ولیم پورٹرفیلڈ، ٹرینٹ جانسن، بوائیڈ رینکن اور نیل اوبرائن شامل ہیں۔
ولیم پورٹر فیلڈ کی زیرِ قیادت آئرلینڈ گروپ "بی" کا اپنا پہلا میچ 25 فروری کو ڈھاکہ میں شریک میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
گروپ کے دیگر میچز میں آئرش ٹیم 2 مارچ کو انگلینڈ، 6 مارچ کو بھارت، 11 مارچ کو ویسٹ انڈیز، 15 مارچ کو جنوبی افریقہ اور 18 مارچ کو نیدر لینڈز کے مقابلے پر میدان میں اتریں گے۔
عالمی کپ 2011ء کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: ولیم پورٹر فیلڈ (کپتان)، آندرے بوتھا، ایلکس کوسیک، جارج ڈاک ریل، ٹرینٹ جانسٹن، نجل جونز، ایڈ جوائس، جان مونی، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بوائیڈ رینکن، پال اسٹرلنگ، البڑت وین ڈیر مروی، گیری ولسن اور اینڈریو وہائٹ۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1