رسائی کے لنکس

گپٹل کی شاندار ڈبل سینچری، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنلز میں ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ہفتہ کو ولنگٹن میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 393 رنز بنا کر حریف کو جیت کے لیے ایک مشکل ہدف مقرر کیا۔

ابتدئی بلے باز گٹپل نے 11 چھکوں اور 24 چوکوں کے مدد سے 237 رنز کی شاندار ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

دیگر بلے باز کوئی نمایاں کارکردگی نا دکھا سکے لیکن صرف گپٹل کا انفرادی کارکردگی ہی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیلر نے تین اور رسل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسی کرکٹ ورلڈ کپ میں ڈبل سینچری کرنے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل صرف 61 بنا سکے اور اپنی ٹیم کی طرف سے وہی نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کے بوئلٹ نے چار، ساؤتھی اور وٹوری نے دو، دو جب کہ میلنے اور اینڈریسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بلے بازی پر گپٹل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیمی فائنل میں اب نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

XS
SM
MD
LG