رسائی کے لنکس

چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ


چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ
چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ

آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن نے پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 15چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے ہاوئیرمارشل کے پاس تھا جنہوں نے 2008ء میں کینیڈا کے خلاف بارہ چھکے لگائے تھے۔

شین واٹسن نے ڈھاکا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں96گیندوں پر ناقابل تسخیر 185رنز بنائے جس میں پندرہ چوکے بھی شامل تھے۔

صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے واٹسن نے کہا”ہوا میں نمی بہت تھی اور ایک موقع پر میں اتنا تھک گیا کہ واقعی اور زیادہ رنز نہیں بنانا چاہتا تھا۔“ ان کے بقول یہ ان کے لیے ایسا دن تھا جب ہر گیند بلے پر آتی ہے اور خالی جگہ کی طرف پھینک دی جاتی ہے۔

شین واٹسن کی اس دھواں دار اننگز کے دوران بنگالی فیلڈرز نے ان کے متعدد کیچز ڈراپ کیے جس کا خمیازہ انھیں شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا نے یہ ہدف چھبیسویں اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس اننگز کے بعد شین واٹسن آسٹریلیا کی طرف سے کسی ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل میتھیو ہیڈن نے 2007ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 181رنز بنائے تھے۔

XS
SM
MD
LG