آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن پرانڈین پریمئر لیگ کے دوران اپنی ٹیم کے ایک عہدیدار کو کھلے عام تنقید کانشانہ بنانے پر پچاس ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انڈین پریمئر لیگ کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے مسٹر وارن آئی پی ایل سے کیے گئے اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
وارن نے بنگلور رائلز کی ٹیم کے خلاف میچ کے بعد راجھستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سنجے ڈکشت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ بعد ازاں انھوں نے اس واقعے پر معذرت بھی کی تھی۔
شین وارن راجھستان کی ٹیم کے کپتان ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ میچ کے لیے دی گئی پَچ پر ناخوش تھے۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرہوجائیں۔
مقبول ترین
1