رسائی کے لنکس

پی سی بی: انسدادِ بدعنوانی کے شعبے کا قیام


پی سی بی: انسدادِ بدعنوانی کے شعبے کا قیام
پی سی بی: انسدادِ بدعنوانی کے شعبے کا قیام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھیل میں بدعنوانی کی روک تھام اور ملک کا دورہ کرنے والی کرکٹ ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نئے شعبے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد کے مطابق نئے شعبے کے قیام کی منظوری گزشتہ روز ہونے والے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی سابق فوجی یا پولیس افسر کو مجوزہ شعبے کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

سبحان احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو انسدادِ بدعنوانی کے قوانین اور اخلاقیات کے حوالے سے آگاہ کرنا اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانا بھی نئے شعبے کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا تاکہ مستقبل میں 'اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل' جیسے کسی اور واقعے سے بچا جاسکے۔

ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ شعبہ سیکیورٹی اور نگرانی سے متعلق امور بھی انجام دے گا اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی ماہرین اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تعاون سے کام کرے گا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے مطابق نئے شعبے کے اہلکار قومی ٹیم کے ساتھ بیرونی دوروں پر بھی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG