پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ویلنگٹن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا اور پاکستان نے یہ سیریز ایک، صفر سے جیت لی۔
میچ کے پانچویں روز پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 274 رنز درکار تھے لیکن ابتدا ئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ بعد ازاں محمد یونس اور کپتان مصباح الحق نے پہلی اننگز کی طرح ایک بار پھر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ یونس خان 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مصباح الحق نے آخری وقت تک کھیل پر اپنی گرفت مظبوط رکھی اور 70 انفرادی رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انھیں مین آف دی میچ قرارکا ایوارڈ دیا گیا کیونکہ پہلی اننگز میں بھی مصباح الحق نے اعلیٰ کارکردگی دکھاتےہوئے99 رنز بنائے تھے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 356 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے 376رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں293 رنز بنائے اور میچ جیتے کے لیے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔ مہمان ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 226رنز بنائے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چھ ایک روزہ میچوں کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔