رسائی کے لنکس

پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کی حتمی منظوری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستانی ٹیم 22 دسمبر کو انڈیا آئے گی اور سات جنوری تک دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

بھارتی حکومت نے رواں سال کے اواخر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی ٹیم 22 دسمبر کو انڈیا آئے گی اور سات جنوری تک دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی بورڈز کی مشاورت سے اس دورے کی تفصیلات طے کی گئی تھیں۔ ان کے بقول یہ میچز احمد آباد، چنئی، بنگلور، نئی دہلی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم نے 2007ء میں آخری بار بھارت کا دورہ کیا تھا لیکن نومبر 2008ء میں ممبئی حملوں کے بعد بھارت نے یک طرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط بھی معطل کردیے تھے۔ تاہم اس عرصے میں عالمی کپ، چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیا کپ میں دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG