رسائی کے لنکس

شعیب اختر اور وریندر سہوگ آمنے سامنے؛ مگر برفانی میدان پر


شعیب اختر اور وریندر سہوگ۔ فائل فوٹو
شعیب اختر اور وریندر سہوگ۔ فائل فوٹو

آئیندہ سال 8 اور 9 فروری کو کھیلے جانے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انعقاد سوٹزرلینڈ کی مشہور برف پوش جھیل سینٹ مارٹز پر کیا جائے گا جس کے پس منظر میں سوئس الپس شاندار نظارہ پیش کر رہے ہوں گے۔

کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بالر شعیب اختر اور بھارت کے مشہور بلے باز وریندر سہوگ ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ تاہم اس بار یہ مقابلہ عام کرکٹ اسٹیڈیم کے بجائے برفانی میدان میں ہو گا۔

آئیندہ سال 8 اور 9 فروری کو کھیلے جانے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کا انعقاد سوٹزرلینڈ کی مشہور برف پوش جھیل سینٹ مارٹز پر کیا جائے گا جس کے پس منظر میں سوئس الپس شاندار نظارہ پیش کر رہے ہوں گے۔

شعیب اختر اور وریندر سہوگ کا مقابلہ ماضی میں خاصا مشہور رہا ہے اور دونوں کرکٹ میچوں میں ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ان دو میچوں میں شعیب اختر اور وریندرسہوگ کے علاوہ ماضی کے متعدد نامور کرکٹر بھی حصہ لیں گے جن میں سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور لاستھ مالنگا، جنوبی افریقہ کے جیکس کیلس، گرانٹ ایلیٹ اور گراہم اسمتھ، آسٹریلیہ کے مائیکل ہسی، نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور نیتھن میکلم، بھارت کے محمد کیف، انگلستان کے مونٹی پنیسر اور اویس شاہ بھی شامل ہوں گے۔

سہوگ کو جب یہ میچ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تو وہ اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد کیف کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ اُنہوں نے بتایا، ’’ مجھے یہ پیشکش قبول کرنے میں صرف دو منٹ لگے۔ میں نے یہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ برف کےمیدان پر بھی کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔ تاہم اب جبکہ اس کا اہتمام کیا جا رہا ہے تو میں اس کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

ذرائع کے مطابق ان میچوں کیلئے اونچی ترین کیٹگری میں شامل سابق کرکٹرز کو 40,000 سے 50,000 ڈالر اور دوسری کیلٹگری میں شامل کرکٹرز کو 20,000 سے 30,000 ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

سینٹ موارٹز آئس کرکٹ سے موسوم ان میچوں میں سرخ رنگ کا گیند استعمال کیا جائے گا اور کھلاڑی اسپائیکس کے بجائے اسپورٹس شوز پہنیں گے۔ اُن دنوں وہاں موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام کے وقت درجہ حرارت 20 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

برفانی جھیل پر ان میچوں کیلئے میٹنگ پچ تیار کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG