رسائی کے لنکس

محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک


محمد حفیظ بالنگ کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو
محمد حفیظ بالنگ کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو

پاکستان کے متاز آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں یہ تیسری بار ہے جب اُن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف بدھ کے روز ابوظہبی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ کے دوران امپائروں اور میچ ریفری نے حفیظ کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اسے رپورٹ کیا ہے۔

اب اُنہیں 14 روز کے اندر آئی سی سی کے کسی منظور شدہ مرکز پر بالنگ ایکشن کی جانچ کرانا ہو گی۔ تاہم وہ اُس وقت تک کھیل سکتے ہیں جب تک اُن کی جانچ کے نتائج موصول نہیں ہوتے۔

XS
SM
MD
LG