رسائی کے لنکس

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ


سعید اجمل سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
سعید اجمل سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پاکستان نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر سیریز تین، صفر سے جیت لی۔

انگلینڈ کو جیتنے کے 324 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل اور سعید اجمل نے چار، چار جب کہ عبدالرحمن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اظہر علی کو میچ کا اور سعید اجمل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 324 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے، دوسرے سب سے نمایاں بلے باز یونس خان رہے جو 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے 141 رنز بنا کر 42 اسکور کی برتری حاصل کر لی تھی۔

چار ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 فروری کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG