بھارتی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
ویرات کوہلی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل 5 ہزار انفرادی رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
کوہلی کم ترین اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے بھارتی بیٹسمین ہیں۔
انھوں نے یہ کارنامہ 105اننگز کھیل کر انجام دیا جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر بھارتی اوپنر سنیل گواسکر نے 95، وریندر سہواگ نے 99 اور سچن ٹنڈولکر نے 103اننگز کھیل کر 5 ہزار بنائے تھے۔
کوہلی نے 20 جون 2011ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صرف 4 جبکہ دوسری اننگز میں 15رنز ہی بناسکے تھے۔
وہ 62 ٹیسٹ میچوں کی 105اننگز میں51اعشاریہ 82 کی اوسط سے 5 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں جن میں 19سنچریاں اور 15نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کسی بھی اننگز میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 235 رنز ہے۔
کراچی —
مقبول ترین
1