رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 31 رنز سے ہرا دیا


آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 31 رنز سے ہرا دیا
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 31 رنز سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز اسکور کیے۔ میتھیو نے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔ دوسرے نمایاں بلے باز ڈیوڈ ہسی تھے جنہوں نے 42 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے ایشون، ونے کمار، رائینا اور شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔ کپتان دھونی 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہسی اور کرسٹیان نے دو، دو جب کہ برٹ لی اور ہوگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تین فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG